حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا



اسلام آباد(اویس کیانی ) ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قیمت میں 35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوتک اضافہ کیا گیا۔

‏اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے قیمت میں 34 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقر ر کی گئی ہے،اوگرا نے نومبر میں سوئی ناردرن کیلئے 10 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ مقرر کر دیا ،نومبر میں سوئی سدرن کیلئے 10 اعشاریہ 93 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ مقرر کر دیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer