تہرے قتل کی لرزہ خبز واردات

تہرے قتل کی لرزہ خبز واردات


کوہاٹ( 24نیوز )علاقہ ملنگ آباد میں دوستوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،عثمان نامی ملزم گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ ملنگ آباد میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا، پولیس نے ایک ملزم عثمان علی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزمان اور مقتولین آپس میں دوست تھے جن کے مابین کسی بات پر اچانک لڑائی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ بیٹھک میں اکٹھے بیٹھے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، واقعہ میں ملوث ایک ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں ناصر محمد, دلشاد علی اور سبحان اللہ شامل ہیں۔