عوام کیلئے خوشخبری، سونا مزید سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا مزید سستا ہوگیا


کراچی ( 24نیوز ) عالمی مارکیٹ میں قیمت میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے کی کمی سے چھیاسی ہزار دو سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا چار سو اٹھائیس روپے کی کمی سے تہتر ہزار نو سو تین روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت سڑسٹھ ہزار سات سو چوالیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں بارہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔