بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم کی پہلی جھلک

بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم کی پہلی جھلک


نیو یارک(24نیوز)خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے اور اسی سلسلے میں بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی 34ویں اینی میٹڈ سائنس فکشن فلم گاڈزیلا دی پلانٹ ایٹر کا پہلاٹریلرریلیز کردیا گیاہے۔

کوبن شیزونو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گاڈزیلا اورکنگ گھڈوراکی زمین پر ہونے والی جنگ کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کی وجہ سے انسان زمین کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا،فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں میمورو میانو،تاکاہیرو ساکورائی،یوکی کاجی اور توموکازو سوگیتا سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیگون پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم 9نومبر کو جاپانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔