کراچی پولیس نے پکڑا ڈاکو نکلا ٹارگٹ کلر



کراچی ( 24نیوز ) کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی،پولیس وردی میں ملبوس گرفتارڈکیت ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر نکلا،ڈکیتی کیساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا۔

شاہراہ نور جہاں پولیس نے ون فائیو کی اطلاع پر بنگلے میں ڈکیتی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا ،گرفتار ہونے والا ایک ملزم پولیس کی وردی پہن کر بنگلے کے باہر پہرہ دے رہا تھا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ٹارگٹ کلنگ کی واردات بھی کرتے تھے۔

24 نیوز کو موصول انٹروگیشن رپورٹ اور وڈیو بیان میں مزید انکشاف کیا ہے کہ اس نے ٹارگٹ کی وارداتیں سنی تحریک کے سیکٹرانچارج عالم قادری کے کہنے پر کی ،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ساتھیوں کیساتھ ملکر پولیس افسرعلی محسن سمیت مخالف سیاسی جماعت کے متعدد کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

پولیس افسر علی محسن کو علاقے میں بھتہ بند کرانے پر قتل کیا جبکہ حساس ادارے کے اہلکار کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا..ملزمان شہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں بھی کرچکے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer