آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے سخت شرط رکھ دی

آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے سخت شرط رکھ دی


اسلام آباد(24نیوز) حکومت پاکستان این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے فنڈز پر تلوار چلائے، آئی ایم ایف نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے سامنے قرض دینے کے لیے سخت شرط رکھ دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے ملاقاتوں میں وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان قرضہ لینے سے صوبوں کو دیئے جانے والے وفاقی ٹیکسوں کی شرح پر کٹ لگائے، وفاق کو این ایف سی ایوارڈ کا42 اعشاریہ 5 فیصد ملتا ہے جبکہ باقی رقم آبادی کے حساب سے صوبوں میں تقسیم ہوتی ہے۔

حکومت نے نویں آئی ایم ایف ایوارڈ کیلئے صوبوں سے نمائندگان کے نام مانگ لیے ہیں، مرکزی حکومت آئی ایم ایف کے معاملات پر صوبوں کا اعتماد میں لے گی، وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا کہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کی مرضی کے بغیر فنڈز میں کمی کر ہی نہیں سکتی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔