لاہور: جناح ہسپتال میں فرش پرمریضہ کی ہلاکت کیس کاڈراپ سین

لاہور: جناح ہسپتال میں فرش پرمریضہ کی ہلاکت کیس کاڈراپ سین


لاہور(24 نیوز) بڑی دیرکردی مہرباں آتے آتے، جناح ہسپتال میں فرش پرمریضہ کی ہلاکت کیس کاڈراپ سین ہو گیا، معطل ہونے والے ڈاکٹرز  بے گناہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے جناح اسپتال میں فرش پرمریضہ کی ہلاکت کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ انکوائری میں معطل3پروفیسرز،ایم ایس جناح اسپتال اورسینئررجسٹرار پی آئی سی بے گناہ نکلے ۔یاد رہے یکم جنوری 2017 کوزہرہ بی بی جناح ہسپتال کے فرش پر دم توڑ گئی تھی، سابقہ حکومت نے مریضہ کوبستر نہ ملنے پرملبہ ڈاکٹرزپر ڈال دیاتھا۔

واضح رہے کہ 3میں سے2پروفیسر دوران انکوائری ہی ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ پروفیسرظفراقبال،پروفیسرجوادظہیر،پروفیسرتنویرالاسلام کومعطل کیا گیا تھا، بے گناہ قرارپانے کے باوجود3ڈاکٹرز کی تاحال پوسٹنگ نہیں کی جاسکی .