اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی می ٹو کا حصہ بن گئیں

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی می ٹو کا حصہ بن گئیں


ممبئی(24 نیوز) ماضی کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے جنسی ہراسگی کے خلاف جاری مہم می ٹو کا حصہ بنتے ہو ئے  فلمساز ساجد خان کے خلاف ہراسگی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سابقہ اداکارہ راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ نے بھی فلمساز ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔ فلمساز ساجد خان ان دنوں بالی ووڈ فلم ہاؤس فل 4 کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں ، ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامجاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہاؤس فل 4 سے ملحقہ افراد کو جنسی ہراسگی کے معاملے پر کڑا فیصلہ کر نا ہوگا،  ان کے شوہر اکشے کمار بھی ہاؤس فل 4 کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ ساجد خان اداکارہ شبانہ اعظمی کے قریبی رشتہ دار اور بھارتی ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان کے بھائی ہیں۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019