ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا


اسلام آباد(24نیوز) ڈالرسستا ہوناشروع ہوگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر ایک روپے 87 پیسے کم ہوگئی۔

 مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،  اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپے 87 پیسے کی کمی سے 131 روپے 93 پیسے ہو گئی۔ برطانوی پونڈ اور یورو کی قیمت میں بھی دو روپے تک کمی رکارڈ کی گئی،  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈیڑھ روپے سستا ہو گیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 132 روپے رہ گئی،  اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ 2 روپے سستا ہو کر 172 روپے،  اور یورو ایک روپے سستا ہو کر 151 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روز کے دوران 3 روپے کی کمی ہوئی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔