آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی


( 24 نیوز ) آئی سی سی کے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔ پاکستانی باؤلر محمد عباس کیریئر کی بہترین رینکنگ پرآ گئے جبکہ محمد حفیظ ، حارث سہیل ، امام الحق اور اسد شفیق نے بھی اپنی پوزیشن بہتر کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں پاکستان سے جیت چھیننے والے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا،  پہلی اننگز میں 85 رنز اور دوسری اننگز میں 141 رنز بنانے والے عثمان خواجہ آئی سی سی رینکنگ میں 9 درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پرآ گئے۔ قومی فاسٹ باؤلرمحمد عباس آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد کئریر کی بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے،  محمد عباس بہترین کارکردگی پر 13ویں نمبر پرموجود ہیں۔

دو سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سے واپسی کرنے والے محمد حفیظ کی بھی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ اسد شفیق نے 5 درجہ ترقی کی، وہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں میڈن سنچری اسکور کرنے والے حارث سہیل کی 17 اور امام الحق کی 22 درجہ ترقی ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019