سعد رفیق، سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں شامل



لاہور(24نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں تیزی آگئی,  نیب کی درخواست پرمحکمہ امیگریشن اینڈپاسپورٹ نےسابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق اورقیصرامین بٹ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلیے پاسپورٹ امیگریشن حکام کو ہنگامی طور پر گھر سے دفتر بلایاگیا، ذرائع ایف آئی اے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کےبعد تمام ایئرپورٹس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔دونوں رہنماپاسپورٹ پر سفرنہیں کرسکیں گے، پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنےکی درخواست نیب نےکی تھی.24نیوزنےامیگریشن حکام کےنیب کوجوابی خط کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ برادران کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیلیے چئیرمین نیب کو آگاہ ہی نہیں کیا، ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کیلئے ڈی جی پاسپورٹ کو براہ راست خط لکھا، ڈی جی پاسپورٹ نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر وزارت داخلہ سے زبانی اجازت لی اور عمل درآمد کردیا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔