سام سنگ نے 4 کیمروں والا سمارٹ فون متعارف کرا دیا

سام سنگ نے 4 کیمروں والا سمارٹ فون متعارف کرا دیا


 ( 24 نیوز ) فوٹو گرافی کے شوقین حضرات کے لیے اچھی خبر، سام سنگ کے نئے سمارٹ فون گلیکسی اے 9 میں چار بیک کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے نئے سمارٹ فون   فون گلیکسی اے 9 ایک ساتھ چار کیمرے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون کے ساتھ  حقیقت سے قریب، زندہ اور خوبصورت تصاویر لینا ممکن ہوگا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔

فون گلیکسی اے 9 کے چار کیمروں میں چار مختلف لینز لگے ہیں جن میں ایک الٹرا وائیڈ لینز بھی ہے، ایک ٹیلی فوٹو لینز ہے جو دگنا آپٹیکل زوم کرتا ہے۔ بقیہ دو کیمروں میں 24 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ چوتھا لینز ان ڈیپتھ سینسنگ کیمرہ ہے۔

اسی طرح فرنٹ کیمرہ بھی 24 میگا پکسل کا ہے جس میں 1.7 ایف لینس ہے۔سافٹ ویئر میں موجود مصنوعی ذہانت  کا آپشن بھی موجود ہو گا  جو بتائے گا کہ بہترین تصویر کےلیے کونسی سیٹنگ اچھی رہے گی۔

 اس سمارٹ فون کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 690 ڈالر لگایا گیا ہے۔