ہم بتائیں گے عوام کا سیلاب کیا ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم بتائیں گے عوام کا سیلاب کیا ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان


 چنیوٹ(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف آزادی مارچ میں حکومتی اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔ 

مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف آزادی مارچ کے اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے، چنیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جےیوآئی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں حکومتی اتحادی جماعتیں بھی شامل ہورہی ہیں،ہم بتائیں گے عوام کا سیلاب کیا ہوتا ہے، نوازشریف نے آزادی مارچ کی حمایت کردی۔

سربراہ جےیو آئی ف کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پورا ٹبر ہی چور نکلا، یہ حکومت ناجائز ہے، مارچ روکنے کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے کیلئے حکومت نے اثرو رسوخ کا استعمال شروع کردیا، سعودی سفیر نواف سعید المالکی نےمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق سربراہ جےیوآئی ف کو آزادی مارچ موخر کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سعودی سفیر سے ملاقات کےحوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ سعودی سفیرچند روزقبل ریاض سے اسلام آباد پہنچے تھے، سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی ملاقات کی جائزہ رپورٹ دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام کو دینگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer