2019 کانوبیل امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

2019 کانوبیل امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام


ادیس ابابا( 24نیوز )2019 کانوبیل امن انعام ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد علی نے حاصل کرلیا،انہیں بین الاقوامی تعاون اور امن حاصل کرنے پر امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کا نوبیل امن انعام  ایتھوپیا کےوزیراعظم ابی احمد علی نے حاصل کرلیا،امن کیلئے بہترین کردار اداکرنے پرایتھوپین وزیراعظم ابی احمد علی نوبیل امن انعام کے حقدارقرارپائے،گزشتہ برس ایتھوپیا نے پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ 20 سال سے جاری سرحدی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ کیا،فوجی تنازع کے پرامن حل کے لیے ابی احمد علی کو نوبیل کے 100 ویں امن انعام سے نوازا گیا۔

امن کے نوبیل انعام کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں لیکن 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں قرعہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام نکلا،واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی 2014 میں امن کا نوبیل انعام حاصل کر چکی ہیں۔