حکومت کو معاشی کامیابیاں ملنا شروع

12:22 PM, 12 Sep, 2018

کراچی( 24نیوز )برآمدات میں اضافے اوردرآمدات پرڈیوٹی نے تجارتی خسارہ کم کردیا،مالی سال کے پہلے دو ماہ کا تجارتی خسارہ پہلے سے 1.2 فیصد کم رہا۔
اگست کی برآمدات گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ رہیں،نئے مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اشیا ءکی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 6 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہا، جو گزشتہ سال اس عرصے سے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دو ماہ کی ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا، جولائی اوراگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں۔
اس دوران پٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیا کا درآمدی بل 9 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے صرف ایک فیصد زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق اگست کی برآمدات جون کے مقابلے میں 22.5 فیصد اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ رہیں۔

مزیدخبریں