سیف گیمز ، سیمی فائنل میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

05:57 PM, 12 Sep, 2018

وقار نیازی

ڈھاکہ(24نیوز) قومی فٹبال ٹیم اور روایتی حریف بھارت کے درمیان سیف گیمز کا سیمی فائنل میچ  آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تیرا سال بعد سیف گیمز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ سیمی فائنل تک کا سفر آسان نہ تھا، پاکستان نے سیف گیمز میں کے پہلے میچ میں نیپال کو 2-1 سے چت کیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا رہا جبکہ تیسرے میچ میں قومی ہیروز نے ہمت نہ ہاری اور بھوٹان کو 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔  پاکستان کے حسن بشیر 2 گولز اسکور کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان صدام حسین اور دیگر کھلاڑیوں نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویڈیو  پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 7 مرتبہ مدمقابل ہوئی جس میں بھارت 5 بار اور پاکستان ایک بار کامیاب رہا جبکہ  ایک میچ برابر رہا۔قومی فٹبال ٹیم آخری بار 2005 میں سیف گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ پاکستان کو سیف گیمز کا فائنل کھیلنے کے لیے 7 بار کی چیمپئین بھارت کو شکست دینا ہوگی ۔

مزیدخبریں