کراچی: پولیس چیف نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

کراچی: پولیس چیف نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا


کراچی( 24 نیوز)  پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل چوری اور موبائل چھننے  کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ  ایک  تقریب میں شریک ہوئے اس موقع پرانہوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے کا اعتراف کیا، ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چوری اور موبائل چھننے میں اضافہ ہوا ہے جس کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

امیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو سیف سٹی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی کے امن کے لئے پولیس ، پاک فوج اور رینجرز نے قربانیاں دی ہیں،  ماضی میں دس خطرناک شہروں میں کراچی کا نام بھی آتا تھا ، مگر اس وقت پچاس خراب شہروں میں بھی نہیں ملے گا ۔تقریب سے صنعتکار ایس ایم منیر، طارق ملک، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔