پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

06:54 PM, 12 Sep, 2018

کراچی (24 نیوز) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر، 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں گزشتہ روز مثبت اختتام کے بعد آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 522 پر بند ہوا، کاروبار کے دوران زیادہ سے زیادہ 56 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا- جب کہ کم سے کم 319 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران 321 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جس میں 99 کمپنیوں میں مثبت، 201 میں منفی رجحان دیکھا گیا-

کاروبار کے دوران 7 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے 18 کروڑ 8 لاکھ شئیرز میں کاروبار ہوا، کمرشل بینکس کا شعبہ 2 کروڑ 27 لاکھ سے شئیرز سے زائد کا کاروبار کر کے سب سے آگے رہا جبکہ کیمیکل اور فوڈ کے شعبے میں بھی سرمایہ داروں کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزیدخبریں