شریک حیات سے بچھڑنے کا غم، نواز شریف نڈھال ہوگئے

شریک حیات سے بچھڑنے کا غم، نواز شریف نڈھال ہوگئے


لاہور(24نیوز) اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وہ تعزیت کے لیے آنے والوں سےجمعرات کوہی مل سکیں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نےپیرول پررہائی میں 3دن کی توسیع کردی ہے۔
شریک حیات کی وفات پرنوازشریف غم سے نڈھال ہوگئے،جاتی امراء پہنچتے ہی بیماری نےآلیا۔ جیل سے گھر واپسی پرنوازشریف بخار میں مبتلاہوگئےجس پر ڈاکٹروں نےانہیں آج کے دن آرام کا مشورہ دیا، طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج وہ تعزیت کےلیے آنےوالوں سےنہیں ملیں گے۔ تاہم سابق وزیراعظم کی صرف خاص خاص مہمانوں سےملاقات کرائی گئی جبکہ تعزیت کے لیےآنے والےدیگرمہمانوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہےکہ میاں نوازشریف جمعرات 13 ستمبر کو سہ پہر 4 سے 6 بجے تک تعزیت کے لیے آنے والوں سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔
بیگم کلثوم نوازکی میت پی آئی اےکی پروازسےجمعہ کی صبح 6بجے لاہورائیرپورٹ پہنچےگی، دوسری جانب بیگم کلثوم کی کی تدفین کےلیےجگہ کاانتخاب بھی کرلیاگیاہے۔ان کی نمازِ جنازہ جمعہ کےروزشام پانچ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں اداکی جائے گی، جس کےبعدبیگم کلثوم نوازکو جاتی امرامیں میاں شریف کی قبرکی پائنتی کی جانب سپردخاک کردیاجائےگا۔ترجمان ن لیگ کےمطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل اتوارکوعصر سےمغرب کےدرمیان جاتی امراء میں ہو گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نےبھی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پررہائی میں تین روزکی توسیع کردی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔