ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

10:16 PM, 12 Sep, 2018

کراچی (24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا,قیمت 125 روپے 50 پیسے ہو گئی، تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔

 تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 125 روپے 50 پیسے کا فروخت ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت انٹر بینک سے سوروپے زیادہ ہو گئی، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قیمت مستحکم رہی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 124 روپے 24 پیسے برقرار رہی اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے علاوہ برطانوی پونڈ بھی 50 پیسے مہنگا ہو کر 161 روپے 82 پیسے کا ہو گیا، یورو کی قیمت فروخت 144 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں