کلثوم نواز کا انتقال ، حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا

11:48 PM, 12 Sep, 2018

Read more!

اسلام آباد (24 نیوز)وزیراعطم عمران خان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو دن کیلئے مؤخرکرنے  کی سمری صدرِ مملکت عارف علوی کوارسال کردی .

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم عمران خان نے صدرڈاکٹر عارف علوی کوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو دن کیلئے مؤخرکرنے کی سفارش کردی،وزارتِ پارلیمانی امورنے سمری صدرِ پاکستان کوارسال کردی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  نئے پارلیمانی سال کے آغاز اورصدر ڈاکٹر  عارف علوی کے  پہلےخطاب کیلئے 14 ستمبر کو طلب کیا گیاتھا۔اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی تلقین کی گئی تھی، مگر  بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس ملتوی کرنے کامطالبہ کیا تھا،جس کے بعد بعد وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں تھیں ، جن کی میت جمعے کو لندن سے پاکستان پہنچے گی اور جمعے کو ہی ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔

مزیدخبریں