محکمہ موسمیات نے موسم کی پیش گوئی کا انداز بدل دیا

محکمہ موسمیات نے موسم کی پیش گوئی کا انداز بدل دیا


اسلام آباد(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے نئے انداز سے ملک بھر کے موسم کا حال بتانا شروع کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات نے موسم کا حال تمام صوبوں کے ڈیٹا کے ساتھ وائس ریکارڈنگ کے ساتھ کیا ہے، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی بھی منفرد اور نئے انداز سے بتائی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، کوہاٹ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer