امریکہ نے پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی واضح کردی

امریکہ نے پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی واضح کردی


واشنگٹن( 24نیوز )امریکی سپریم کورٹ نےٹرمپ انتظامیہ کوپناہ گزینوں سےمتعلق پالیسی کےملک گیرنفاذکی اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت عظمیٰ نےٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں سےمتعلق پالیسی کےملک گیرنفاذکی اجازت دےدی،عدالتی فیصلےسے ٹرمپ انتظامیہ کوجنوبی سرحدکے ذریعےپناہ گزینوں کو امریکا میں پناہ لینےسے روکنےمیں مددملے گی۔

ماتحت عدالت نےجنوبی سرحدکےساتھ بعض ریاستوں میں پناہ گزینوں سےمتعلق پالیسی کانفاذروک دیاتھا، امریکی سپریم کورٹ نےماتحت عدالت کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئےپناہ گزینوں سےمتعلق پالیسی کو واضح کردیا۔