سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے اور سگریٹ نوشی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار



اسلام آباد(24نیوز)  اسلام آباد کے شہری ہو جائیں ہوشیار،ٹریفک پولیس نے نئے قوانین پر عمل درآمد شروع کردیا۔

شہر اقتدار میں نئے قوانین کے تحت دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے پسنجر کو سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا  نہیں تو گاڑی والے کو چالان دینا پڑے گا۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کا تین بار چالان ہوگا تو اس کا لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے ان قوانین پر آج سے عمل شروع کردینے کا حکم دے دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔