باکسر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کردیا

باکسر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کردیا


24نیوز: پاکستان کے عثمان وزیر نے فلپائن میں دوسری بڑی انٹرنیشنل فائیٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا، عثمان وزیر آئندہ بھی اسی طرح پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ضلع استور سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے اسلام آباد عامر خان اکیڈمی میں باکسنگ کی تربیت حاصل کی، عثمان وزیر کی طویل جدوجہد کے بعد باکسر عامر خان نے عثمان وزیر کو بین الاقوامی طرز کے مقابلوں میں فائیٹ کا موقع فراہم کیا، عثمان وزیر نے دبئی میں منعقد باکسنگ ایونٹ میں پہلی کامیابی مراکشی باکسر براہیم کو شکست دے کا حاصل کی تھی، پاکستانی نوجوان باکسر نے دوسری مرتبہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد فائٹ میں تھائی حریف وی سدھ کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکےسپر لائٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا عثمان وزیر مسلسل دوسری بار کامیابی پر انتہائی خوش دکھائی دیئے ۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انسان کو کوشش اور محنت ہمیشہ کرنی چاہیے، میں بھی پر امید ہوں کہ جلد ہی تیسری فائیٹ بھی جیت جاؤں گا۔ عثمان وزیر نے بین الاقوامی طرز کے مقابلوں میں اپنے روایتی علاقائی لباس کے ساتھ انٹر دی، عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انسان کو ہمیشہ اپنی پہچان بھی یاد رکھنی چاہیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔