مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے جاں بحق

مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے جاں بحق


( 24نیوز ) چلاس میں تھلپن دریا کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے قصبہ چلاس میں تھلپن دریا کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے،مٹی کے تودے کی زد میں آکر دو بچےبھی شدید زخمی ہوئے،بچے دریا سے سونا نکالنے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق  کا کہناتھا کہ ان بچوں کا تعلقسونیوال قبیلےسے ہے، زخمیوں کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔