اداروں میں اصلاحات، حکومت کو مثبت نتائج ملنا شروع

اداروں میں اصلاحات، حکومت کو مثبت نتائج ملنا شروع


اسلام آباد(24نیوز) پی آئی اے میں کفایت شعاری اور اصلاحات کے عمل کی وجہ سے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے,6ماہ میں ریونیو میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ایئر لائن  کے رواں سال 6ماہ کے دوران ریونیو میں45فیصد اضافہ ہوا۔ پی آئی اے نے رواں سال اپنی 6ماہ کے دوران 63ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ پی آئی اے نے پچھلے سال کے 6ماہ کے دوران 43ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔ ادارے نے کفایت شعاری اور اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات جو 3ارب روپے تھے کم کرکے 1ارب 70کروڑ روپے پر لیکر آگئی ہے۔ پی آئی اے کے آمدن پر کلو میٹرپر43فیصد اضافہ ہوا۔ پی آئی اے نے پچھلے سال کی نسبتاً سیٹ فیکٹر میں 84فیصد اضارہا۔  پچھلے سال پی آئی اے کا سیٹ فیکٹر77فیصد تھا۔ پی آئی اے نے رواں سال IATAسیٹ فیکٹر میں اعلیٰ امتیازی سبقت برقرار رکھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔