گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد


اسلام آباد( 24نیوز )ملکیاقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابقوفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی، وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی 2016 میں ترمیم کر تے ہوئےپابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، ای سی سی نے گذشتہ ماہ گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ملک میں آٹے کی قیمتوں کے استحکام اور وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کرتے ہوئے گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔