ڈالر سستا، روپے کی قدر بڑھ گئی

ڈالر سستا، روپے کی قدر بڑھ گئی


کراچی(24نیوز) روپے کی قدر بڑھ گئی، انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ، یورو اور پاونڈ سب سستے ہو گئے۔

مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری دیکھی گئی،  اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 156 روپے 13 پیسے رہ گئی.  یورو 13 پیسے سستا ہو کر 172 روپے 23 پیسے اور برطانوی پاونڈ 64 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 54 پیسے کا ہو گیا. ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے 40 پیسے رہ گئی جبکہ یورو 50 پیسے سستا ہو کر 173 روپے  اور برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہو کر 193 روپے کا رہ گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔