فاٹا ریفارمز اچکزئی، فضل الرحمٰن کی وجہ سے نہ ہو سکیں: عمران خان


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے۔ فاٹاریفارمز اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سے نہ ہوسکیں، قبائلی علاقہ کے لوگوں کی شکایات جائزہیں۔

نوازشریف ایک نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے

انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاٹا اصلاحات محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سےنہ ہو سکیں۔ فیڈریشن کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آنے پر فخر ہے۔ فاٹا کو مین اسٹریم کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم چاہتے تھے وہاں سے چیئرمین آئے۔

یہ بھی پڑھئے: تحریک لبیک ، حکومت میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف نظریہ نہیں ایک مافیا کا نام ہے۔ جب سے مافیا کے خلاف فیصلہ دیا، سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ کے خلاف گیا ہو۔ سارا مافیا اکٹھا ہو کر چوری بچانے کے لیے سپریم کورٹ کی ساکھ خراب کر رہا ہے۔ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم اس لیے خوش ہے کہ پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہوا ہے۔