’’نواز شریف ، جہانگیر ترین اپنے کرتوتوں کا سامنا کریں‘‘

’’نواز شریف ، جہانگیر ترین اپنے کرتوتوں کا سامنا کریں‘‘


24نیوز:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنے کرتوتوں کا سامنا کریں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشیری رحمان نے ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی اورن لیگ نے سیاست کو جوڈیشلائزڈ کر دیا۔نواز شریف اور جہانگیر ترین اب اپنے کرتوتوں کا سامنا کریں۔

 دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشیری رحمان نے ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو تکبرتھا۔آرٹیکل 62 میں ترمیم کا کہتے رہے لیکن انہوں نے نہیں سنا۔

 یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 62 کے تحت کون اہل،کون نااہل 

نوازشریف کس بات کا رونا روتے ہیں کابینہ میں فیصلے تو ان کے ہی ہیں۔ پانامہ کی تلوار لٹکی تو انہیں قبلہ یاد آ گیا۔ یہ ڈرامے بازی ہے۔اب سیاسی شہادت کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔ نوازشریف کوسلاخوں کا نہیں پتہ۔ یوسف رضا گیلانی نے جیل کاٹی ہے۔