"نواز شریف کی رہنمائی میں ان کی جماعت زندہ ہے اور رہے گی"


24 نیوز: آج پاکستانی قوم کے لیے ایک آزمائش کا دن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔

24 نیوز:تفصیلات کے مطابق  سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سمیت آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والوں سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ57 روز بعد سنایا گیا۔جس پر مختلف رہنماوں نے اپنی رائے دی۔نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے بھی اپنے اورعوام کے دلوں کو تصلیاں دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی قوم کے لیے ایک آزمائش کا دن ہے۔ ایک قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو اور شیری رحمان نے نواز شریف کو کھری کھری سنا ڈالی 

  نواز شریف ایک فرد کا نام نہیں نظریےاور فلسفے کا نام ہے۔ نواز شریف جیسے رہنما کسی عہدے،منصب کی ضرورت نہیں رکھتے۔نواز شریف کی رہنمائی میں ان کی جماعت زندہ ہے اور رہے گی۔