پاک بحریہ سمندرمیں ملکی اقتصادی زونز کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار

پاک بحریہ سمندرمیں ملکی اقتصادی زونز کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار


24نیوز: پاکستان بحریہ کی میرینزکھلے سمندرمیں سر کریک اور پاکستان کے اقتصادی زونزکی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سر کریک کے اگلے مورچوں پر پاکستان میرینزکے کمانڈر کموڈور شاہد اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ملکی مفادات کی حفاظت کے لیے ہردم چاک وچوبند ہیں۔پاکستان میرینزسر کریک اور اس کے گردونواع کے 7600 مربع کلو میٹراقتصادی زون کی حفاظت کیلئے شب و روز چوکس رہتے ہوئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الجزائر : فوجی طیارہ گر کر تباہ، سوار257افراد ہلاک
 
کموڈورارشد جاوید نے سر کریک اور اسکے گرد ہزاروں مربع کلومیٹرپر پھیلے رقبے میں تھ دشمن کی نقل و حمل پرکڑی نظررکھنے کو ملکی دفاع کے لیے ناگزیرقرار دیا ہے۔