شہباز شریف کے داماد کی باری بھی آ گئی

شہباز شریف کے داماد کی باری بھی آ گئی


24 نیوز: وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کی باری بھی آ گئی، نیب نے پیرکو علی عمران کو صاف پانی پراجیکٹ کیس میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق : وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کی باری بھی آ گئی۔ نیب نے پیرکو علی عمران کو صاف پانی پراجیکٹ کیس میں طلب کرلیا۔ منصوبے کےعہدیدار اکرام نوید نےعلی عمران کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپےمنتقل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:"نواز شریف کی رہنمائی میں ان کی جماعت زندہ ہے اور رہے گی" 

 واضح رہے کہ نیب نے صاف پانی پراجیکٹ کیس میں علی عمران کو طلب ہونے کا کہا ہے۔ نیب نے پیر کو رکارڈ سمیت بلا لیا۔جبکہ لاہور کے پوش علاقہ میں علی عمران کے ٹاور کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ‘صاف پانی سب کے لیے’ پراجیکٹ کا رکارڈ طلب کر لیا۔شہباز شریف نے حکم دیا کہ مالی معاملات کا تمام رکارڈ فراہم کیا جائے۔