بڑے میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کر لیں: عمران خان


 24نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بڑے میاں صاحب جیل جانے کی تیاری کر لیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے ادارے تباہ کر دیئے۔ ارب چوری کیے اور پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔ تین سو ارب روپے چوری کیے اور پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہل، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

 پارٹی چیئرمین مزید کا کہنا تھا کہ اب بڑے میاں صاحب جیل جانے کی تیاری کر لیں۔ اڈیالہ جیل میں اسی لیے صفائی ہو رہی ہے کہ بڑا ڈاکو آ رہا ہے۔

       عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کریں گے۔