’’عمران خان نے عوام کے ووٹ کوزرداری کے ہاتھ بیچ دیا‘‘

’’عمران خان نے عوام کے ووٹ کوزرداری کے ہاتھ بیچ دیا‘‘


سیالکوٹ (24نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےکہا ہے کہ کتنا اہل وہ شخص  جسے ایک بار نہیں دو  بار نہیں 3 بار نہیں چار چار بار نااہل قرار دیا گیا ۔

سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ آگیا۔کتنا اہل شخص ہے نواز شریف جسے ایک بار نہیں دو بار نہیں 3 بار نہیں چار چار بار نااہل قرار دیا  گیا۔مریم نواز نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بار نااہلی کافی نہیں ۔وہ کیسا شخص ہے جسے تم مائنس کرتے کرتے تھک گئے ہو اور وہ پلس ہوتا جا رہا ہے۔تاریخ گواہ ہے جب جب تم نے نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی اللہ کی اورعوام کی طاقت سے نواز شریف اور مضبوط ہو کر سامنے آتا رہا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا۔ مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا وہ کمزور ہوا یا مزید طاقتور ہوا۔اور اب جب انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی۔تو نااہل کر دیا زندگی بھر کے لیے۔ یہ کس کو دھوکا دے رہے ہیں۔نااہلی کی مدت  تا حیات نہیں ہے یہ تب تک ہے جب تک یہ فیصلے دینے والے ان کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 62 کے تحت کون اہل،کون نااہل 

 واضح رہے کہ جو لیڈر عوام کے دلوں میں بستا ہے جو لوگوں کے دلوں کے قریب ہے۔آپ کو پتہ ہے یہ نااہلی کا فیصلہ بار بار کیوں آتا ہے کیونکہ انتخابات میں نواز شریف کو کوئی نہیں ہرا سکتے۔یہ فیصلہ نہیں یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ نواز شریف جیت گیا ہے۔کبھی کبھی ہسی بھی آتی ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں۔پچھلے 70 سال مخالفین نے نواز شریف کو روکنے میں لگا دئیے۔

جس کو اللہ نہ روکے جس کو عوام نہ روکے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔اب کی بار قوم جاگ رہی ہے۔آپ نے نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا۔سازشیوں نے سوچا تھا اگر نواز شریف کو بار بار نااہل کیا جائے گا تو وہ گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے گا۔یا وہ سازشیوں کے آگے ہاتھ جوڑ دے گا۔لیکن نواز شریف نے کہا نہ میں جھکوں گا نہ ہاتھ جوڑوں گا نہ میں ڈروں گا۔زہر تھا نواز شریف زہر تو پی گیا۔لیکن مخالفوں کو تکلیف تب ہوئی جب نواز شریف جی گیا۔

مریم نواز نے سابق صدر مشرف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ بھی لوگ تھے نہ مشرف جو پاکستان سے بھاگ گیا۔اور نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ پیشیاں بھگتتا رہا بھاگا نہیں۔نواز شریف نے انتقام نما احتساب سے سارے پردے اٹھا دیے۔اب چاہے نواز شریف یا مریم نواز کو ہتھکڑیاں لگ جائیں یا پکڑ کے لے جاو لیکن ایک بات یاد رکھنا عوام سچ جان چکی ہے۔احتساب کے نام پر انتقام سب جان چکے ہیں۔ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اللہ کا ساتھ ہونا چاہیے اور عوام کا باقی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم جہلم،پاک چین کا شاہکار منصوبہ تیار 

 دوسری جانب عمران خان کا ذکر کیا  کہ آج عمران خان بھی سیالکوٹ آ رہے ہیں ان سے پوچھنا کے عوام کے ووٹ زرداری کو کیوں بیچ دیئے۔زرداری کہتا ہے کہ عمران تو ہمارے سامنے بک گیا ہے۔ایک طرف نواز شریف کھڑا ہے جو عوام کے لیے لڑ رہا ہے۔عوام کے سیلاب کو نہیں روکا جاسکتا ۔تااریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ2018 میں مسلم لیگ ن لینے جا رہی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہباز شریف کے داماد کی باری بھی آ گئی 

 نواز شریف کی مخالفت میں کون ہیں عمران اور زرداری جو سڑکوں پر 2 ،2 سو کے جلسے کرنے پر مجبور ہیں۔خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔جو نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں سن لیں۔نواز شریف کو ،مسلم لیگ ن کو الیکشن میں بارش کی طرح وٹ پڑیں گے اور روک سکو تو روک لو۔