بلاول کا دھواں دھار خطاب، حکومت کو خبردار کردیا

بلاول کا دھواں دھار خطاب، حکومت کو خبردار کردیا


کراچی(24نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سنو کٹھ پتلی !وفاق تمہاری معاشی پالیسی سے دیوالیہ ہورہا ہے،نااہلوں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جار ہا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےگھوٹکی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ18 ویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش ہوئی تودما دم مست قلندرہوگا،سنو کٹھ پتلی !وفاق تمہاری معاشی پالیسی سے دیوالیہ ہورہا ہے،نااہلوں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جار ہا۔

نیازی صاحب نے کہا تھا کہ میں خود کشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، قرض سے ملک کا امن وامان گروی چلی جاتی ہے، موجودہ حکومت شہید بھٹو کامتفقہ آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،ملک کے تمام صوبوں کا حق چھیننا چاہتے ہیں، یہ دکھاؤے کی حکومت اور بے نامی وزیراعظم لوگوں کے حقوق ختم کرنا چاہتے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER