وزیرخارجہ  نے افغانستان میں  قیام امن کا حل بتا دیا

وزیرخارجہ  نے افغانستان میں  قیام امن کا حل بتا دیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہافغانستان میں قیام امن کا واحدراستہ پرامن سیاسی مذاکرات ہیں، فوج کے ذریعے اس مسئلہ  کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے  بیان میں کہنا تھا کہ  افغان مسئلہ فوج کے ذریعے حل نہ ہوگا، افغانستان میں پرامن فضا قائم کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے،  تمام سیاسی جماعتوں کومفاہمتی عمل کیساتھ جڑجاناچاہیے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تمام افغانیوں کی شرکت کی بھرپور حمایت کرتاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER