بارتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،8 افراد جاں بحق

بارتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،8 افراد جاں بحق


خیبر پختونخوا ( 24نیوز ) جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث سے6 خواتین سمیت 2 بچے جاں بحق جبکہ پانچ بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی وزیرستان میںتحصیل توئے خلہ کے علاقہ زارملن میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے بہہ لے گی جس کے باعث 6 خواتین سمیت 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مدد اپ کے تحت ڈھوبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہے، سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے،8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔