امریکی وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد کو اہم مشورہ دے دیا

امریکی وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد کو اہم مشورہ دے دیا


واشنگٹن( 24نیوزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمال خوشوگی قتل سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کے قریبی مشیر سعود القحطانی سے ہر قسم کا تعلقات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق مائیک پومپیو نے ولی عہد پر زور دیا کہ امریکا نے صحافی جمال خوشوگی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعود القحطانی پر پابندی عائد کی، اس لیے وہ اپنے مشیر سے ہر طرح کا تعلق ختم کردیں،اخبار نے دعویٰ کیا کہ امریکی سیکریٹری سٹیٹ نے سعود القحطانی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار سعودی ولی عہد اور ان کے بھائی خالد بن سلمان سے نجی گفتگو میں کیا، امریکی حکام سمجتھے ہیں کہ ولی عہد کے سابق ساتھی سعود القحطانی نے جمالخوشوگی کے قتل میں ملوث ٹیم کی نگرانی کی تھی۔

سعود القحطانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی رازداروں میں شمار ہوتے ہیں،مائیک پومپیو کی جانب سے ولی عہد کو سعود القحطانی سے کنارہ کشی کا مشورہ ایسے وقت پر دیاجب کانگریس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کاسامنا پڑ رہا ہےکہ وہ گزشتہ برس جمال خوشگی کے قتل پر سعودی عرب پر تنقید نہیں کررہے، سعود القحطانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی رازداروں میں شمار ہوتے ہیں۔

20 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خوشوگی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران  قتل  کیا گیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER