پشاور؛ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دل کے آپریشن بند

پشاور؛ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دل کے آپریشن بند


پشاور ( 24نیوز ) صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں دل کے آپریشن بند کردیئے،مریضوں کو سہولیات دینے کے نام پر ایل آر ایچ انتظامیہ کی انوکھی منطق اپنالی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں صوبے کے سب سے بڑے ہسپتاللیڈی ریڈنگ میں دل کے آپریشن بند کردیئے، ڈاکٹروں کی جانب سے جراحی کے آلات کی ڈیمانڈ کے جواب پر آپریشن ہی روک دیئے،کارڈیو سرجری کے ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ کوآلات جراحی مہیا کرنے کی ڈیمانڈ کی تھی،ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ3سالوں سے آلات اور ادویات مانگی جا رہی ہیں،کارڈیک وارڈ میں موجود مشینیں بھی خراب ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے فہرست دیکھ کر مسئلہ حل کرنے کی بجائے انوکھی منطق اپنا لی، ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو آپریشن بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، انتظامیہ نے مریضوں کی جان کی حفاظت کو بہانہ بنا کر آپریشن بند کئے جبکہ آپریشن کی بندش کو مریضوں کی سہولیات قرار دے دیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER