قومی خزانے میں اب لاکھوں نہیں کروڑوں روپے جمع ہونگے

قومی خزانے میں اب لاکھوں نہیں کروڑوں روپے جمع ہونگے


 لاہور(24نیوز) ملک کا پیسہ ہضم کرنے والوں کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا، ضلعی انتظامیہ نے 22لیزپٹرول پمپوں کوساڑھے45کروڑ میں نیلام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ نے22لیزپٹرول پمپوں کوساڑھے45کروڑ میں نیلام کردیا، جس سے قومی خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہوں گے، جس نے نہ صرف ملک میں معاشی بحران میں کمی ہو گی بلکہ ملکی معیشت میں بھی خوشحالی کے امکانات روشن ہوں گے، پہلےسرکاری پمپوں کی لیزکی مد میں صرف25لاکھ روپےخزانے میں آتےتھے، پیٹرول پمپس کی سائیٹ کو 5 سال کے لیے لیز پر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لیاقت علی پیٹرولیم جی ٹی روڈ شاہدرہ 3کروڑ 20 لاکھ ،شیخ پیٹرولیم سروسز قلعہ گجر سنگھ کی نیلامی 89لاکھ روپے،والٹن گیسو لائن کوٹ لکھپت پیٹرول پمپ کی نیلامی4کروڑ 66لاکھ میں کی گئی،اسی طرح رئیس احمد قریشی پیٹرولیم شادمان 1کروڑ 37لاکھ ،انصاف موٹرز قلعہ گجر سنگھ 1کروڑ 72لاکھ پچاس ہزار،الہی فلنگ ریلوے اسٹیشن 1کروڑ 57لاکھ 50ہزار،سعید سی این جی چوہنگ 1کروڑ 16لاکھ روپے  جبکہ عزیز فلنگ سٹیشن لوئر مال 1کروڑ 24لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے سلطان باہو فلنگ اسٹیشن میکلورروڈ 96لاکھ 50 ہزار روپے ،شاہین فلنگ سٹیشن گڑھی شاہو 56لاکھ روپے ، گارڈن سروس سٹیشن باغبانپورہ 1کروڑ 46لاکھ روپے،شیرانوالہ فلنگ سٹیشن 3کروڑ 83لاکھ روپے ، صابری فلنگ سٹیشن موری گیٹ 1کروڑ 80لاکھ 50ہزار روپے ،میاں لطیف سروس چوبرجی 2کروڑ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

عزیز شملہ پہاری فلنگ سٹیشن 1کروڑ 26 لاکھ روپے ،ایرو ہیڈ پیٹرول پمپ وحدت روڈ 2کروڑ 83لاکھ روپے ،میاں برادر پیٹرول پمپ سکندریہ کالونی 2کروڑ 80لاکھ روپے ، خان اینڈ کو لنک راوی روڈ 1کروڑ 6لاکھ 50ہزار روپے، ہائی وے ٹریڈر سٹیشن بہاولپور روڈ 2کروڑ 55لاکھ 50ہزار، داتا گنج بخش پیٹرولیم سکیم موڑ 1کروڑ 8لاکھ پچاس ہزار ، گجرات فلنگ سٹیشن ملتان روڈ 1کروڑ 25لاکھ لاکھ روپے  اوربابر فلنگ سٹیشن سنگھ پورہ 1کروڑ 5لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ  لیز ہولڈرز کو پہلی بولی کے مطابق قیمت ادا کرنے کا استحقاق دیا جائے گا، نیلامی کاعمل ختم ہونےکےبعدفیصلےکااختیارسپریم کورٹ سےمشروط ہوگا۔