"وزیراعظم شق 149 کے تحت صوبوں میں مداخلت کرسکتے ہیں"



کراچی(24نیوز) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شق 149 کے تحت صوبے میں مداخلت کر سکتے ہیں،اٹھارویں ترمیم کے نام پر دھوکا دیا گیا،27 اپریل کوباغ جناح میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم آئین کا آرٹیکل 149 استمعال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ کہتے ہیں آرٹیکل 149، 1973 کے آئین کا حصہ ہے،یہ نمائش کیلئے نہیں بلکہ استعمال کیلئے ہے، وزیراعظم آرٹیکل 149 کا استعمال کرکے سندھ کے شہری علاقوں کو ان کا حق دلوائیں ۔

18ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا آئینی اور قانونی حق ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کو ان کا جائز حق دیا جائے، اس ترمیم میں دھوکا دے کر عوام کے وسائل چھینے گئے، شہری علاقوں اور لوگوں کو دیوار سے لگایا نہیں گیا بلکہ اس میں چن دیا گیا.

خالدمقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کے سندھ کے حالات یہ ہیں کہ آنے والے وقت میں پانی کی کمی کے نام پر شہر میں فسادات ہوسکتے ہیں اور یہاں موجود لسانیت کی بنیاد کو لوگ اپنے حق میں استعمال کرسکتے ہیں اور سندھ میں حالات خراب کرکے کرپشن کے خلاف تحریک کو متاثر کیا جاسکتا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔