شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ کیوں مارا ؟ نیب کی وضاحت جاری

شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ کیوں مارا ؟ نیب کی وضاحت جاری


لاہور(24نیوز) نیب لاہور کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی کے گھر ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں چھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر سمن دینے گئے تھے۔ چھاپا نہیں مارا اور نہ ہی گھرکا گھیراؤ کیا۔

دوسری جانب نیب نے شہباز شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایف آئی اےکو خط لکھ دیا۔ نیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،بیٹی رابعہ عمران ،جویریہ علی اور عائشہ ہارون کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔ نیب مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات کررہا ہےاور ان افراد کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔