وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری پر بھی نیب نے ہاتھ ڈال دیا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری پر بھی نیب نے ہاتھ ڈال دیا


اسلام آباد(24نیوز) نیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سابق وزیر بلدیات علیم خان کے مقدمے کے بارےمیں بیان کا نوٹس لے لیاہے۔ نیب نے فواد چوہدری کے گزشتہ اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے، جائزہ لیا جائے گا کہ وزیر اطلاعات کے بیانات نیب کے معاملے میں مداخلت کی کوشش تو نہیں ہے، جائزہ لیاجائیگا کہ وزیراطلاعات کے بیانات نیب کی انکوائریز یا انوسٹی گیشن پراثراندازہونے کی کوشش تونہیں ہے۔ اعلامیے کے مطابق نیب کو وفاقی وزیر اطلاعات کے نیب سے متعلق تمام بیانات کا جائزہ لیلنے کے بعد اگر یہ محسوس ہوا کہ ان کے بیانات نیب آرڈینینس اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہوئے تو کارروائی کرسکتے ہیں۔ نیب اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ہے، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی ریاست پاکستان ہے، نیب نے اپنے عمل سے اپنی غیر جانبداری کوثابت بھی کیا۔ نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلیےکام کرنیوالاسب سےبڑاادارہ ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔