مسلم لیگ( ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی جیل سے رہا

مسلم لیگ( ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی جیل سے رہا


لاہور(24 نیوز) مسلم لیگ( ن) لیگ کےرہنما حنیف عباسی کو ضمانت پر رہاکردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ( ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔حنیف عباسی کا بیٹا روبکار لے کر کیمپ جیل پہنچا۔ حنیف عباسی بیٹے کے ہمراہ کیمپ جیل سے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر خواجہ سعدرفیق,خواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان نے حنیف عباسی کو الوداع کیا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی و دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔