وزیر اعظم رواں ماہ 2 غیرملکی دورے کریں گے

وزیر اعظم رواں ماہ 2 غیرملکی دورے کریں گے


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران اور 25 اپریل کو چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دیگر وزراء کے ہمراہ ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی روانگی 25 اپریل کو سوا بارہ بجے چین کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ 29 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ کابینہ کے سینئر ارکان کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ چین جائیں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر بحری امور علی زیدی ہمراہ جائیں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی ہمراہ جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کےدورہ چین کے دوران توانائی،ہاؤسنگ، ریلوے سمیت مختف معاہدے ہوں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکا ن ہے،وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر، چینی وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer