نیا مہنگائی پیکج، روٹی اور نان بھی 2 روپے مہنگے

نیا مہنگائی پیکج، روٹی اور نان بھی 2 روپے مہنگے


لاہور(24 نیوز)نیامہنگائی پیکج ، حکومت نےعوام کو مہنگائی کاچانددکھادیا۔

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔  ضلعی انتظامیہ نے نان اور خمیری روٹی بھی مہنگی کردی۔ دال مونگ 39 روپے، دال ماش 24 روپے فی کلومہنگی ہوئی، کالے چنے دس روپے فی کلوگرام مہنگے ہوگئے،  چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا  جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں دوروپے کا اضافہ کردیا۔

علاوہ ازیں رائس باسمتی سپر ایک سو تیس، دال چنا ایک سو چار، دال چنا سپیشل ایک سو چھ، مسور دال باریک ایک سو چار، مسور دال موٹی چورانوے، دال ماش دھلی ایک سو چونتیس، دال ماش چھلکا ایک سو انیس، مونگ دال دھلی ایک سو انتالیس، مونگ دال چھلکا ایک سو اٹھایس، کالا چنا موٹا ایک سو چار، کالا چنا باریک اٹھانوے، سفید چنا اٹھانوے،چینی ساٹھ روپے قیمت متعین کی گئی ہے۔