مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن رابعہ فاروقی نے استعفے کے مطالبے کی قرار داد جمع کرا دی۔ وزیراعظم نے جہادی تنظیموں کے حوالے سے پاک فوج پرالزام لگایا۔ وزیراعظم کا بیان ریاستی بیانیے کی نفی کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے انٹرویودیا کہ جہادی تنظیمیں 80 کی دہائی میں فوج نے بنائیں۔ وزیراعظم نے جہادی تنظیمیں بنانے کا الزام براہ راست فوج پر عائد کیا ہے، وزیراعظم کے بیان سے ریاستی بیانیے کی مکمل نفی ہوتی ہے، عمران خان کے بیان کی عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔