لاہور: سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ کا اہتمام


لاہور(24نیوز)  اکستان کے71 ویں جشن آزادی اور سٹی فورٹی ٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر سٹی نیوز نیٹ ورک آج لیک سٹی کے اشتراک سے آزادی پریڈ کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

یوم آزادی کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک  نے پاکستان  کی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ   کا اہتمام کیا ہے۔ پریڈ   شام 7 بجے لیک سٹی میں شروع ہوگی۔ پریڈمیں سندھ،بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کےعلاقائی رقص ہوں گے۔ ڈزنی کےکارٹون کریکٹرزبھی پریڈکاحصہ ہوں گے۔  گھوڑوں کارقص،پپوسائیں کی ڈھول پرفارمنس بھی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: جذبہ حب الوطنی،نوجوانوں ،بزرگوں نے ملک کیلئے منفرد کام کرڈالا
سٹی42کی سالگرہ پرلاہورکی تاریخ کی بڑی آتشبازی ہوگی۔ لکی ایرانی سرکس ،پولیس پریڈہوگی، 10مختلف بینڈزپرفارم کریں گے۔ چائینز ڈرائیگن بھی آزادی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔سکھ گتکہ کی شاندارپرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ہیوی بائیکس،نایاب گاڑیاں بھی آزادی پریڈکاحصہ ہوں گی۔ ریسلرز،کبڈی کےکھلاڑیوں کادستہ بھی آزادی پریڈکاحصہ ہوگا۔ تاریخی عمارتوں کےفلوٹ بھی آزادی پریڈ کاحصہ ہونگے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔